ہندوستان میں کورونا کا قہر، 24 گھنٹے میں 1039 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i373344-ہندوستان_میں_کورونا_کا_قہر_24_گھنٹے_میں_1039_افراد_ہلاک
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر، 24 گھنٹے میں 1039 افراد ہلاک

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا کی آج پیر کے روز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز ہر روز بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 82 ہزار 170 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 60 لاکھ 74 ہزار 702 ہوگئی ہے۔

اس دوران 74 ہزار 893 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 50 لاکھ 16 ہزار 520 ہوگئی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ایک ہزار 39 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 95 ہزار 542  ہو گئی ہے جس کے باعث ہندوستان دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔