ہندوستان اور امریکہ میں دفاعی معاہدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i374985-ہندوستان_اور_امریکہ_میں_دفاعی_معاہدہ
مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان ہندوستان اور امریکہ نے ایک دفاعی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکہ ہندوستان کے ساتھ حساس سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کرے گا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور امریکہ میں دفاعی معاہدہ

مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان ہندوستان اور امریکہ نے ایک دفاعی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکہ ہندوستان کے ساتھ حساس سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کرے گا۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجسنی یو این آئی کے مطابق ہندوستان اور امریکہ نے دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے ایک دفاعی معاہدے ’بیسک ایکسچنج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکہ ہندوستان کے ساتھ حساس سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کر گا۔

دونوں ممالک کے دفاع اور خارجہ کے وزراء کے درمیان اس معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔

معاہدہ پر دستخط کے دوران امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو اور دفاعی وزیر مارک ایسپر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر موجود تھے۔

امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اس موقع پر کہا کہ چین سمیت خطے میں ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔