Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • پندرہ دن میں تین بار نظربند کیا گیا: محبوبہ مفتی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلا محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ پندرہ دن میں تین بار خانہ قید کیا گیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی ہند نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک کی سربراہ اور سابق وزیر اعلا محبوبہ مفتی نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہیں آج بھی غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ دن میں انہیں تین بار نظربندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
محبوبہ مفتی کے مطابق انہیں منگل کو بھی نظر بند رکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پچیس نومبر کو بھی انہیں ان کی رہائشگاہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جموں و کشمیر کی پولیس نے ان کی نظربندی کے دعوے کی تردید کی ہے۔

ٹیگس