ہندوستان، پل گرنے کا ذمہ دار کون؟ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i413447-ہندوستان_پل_گرنے_کا_ذمہ_دار_کون_ویڈیو
ہندوستان کی ریاست گجرات کے ضلع موربی میں اتوار کی شام ندی پر بنے پل کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔ 
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran

ہندوستان کی ریاست گجرات کے ضلع موربی میں اتوار کی شام ندی پر بنے پل کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔ 

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع موربی میں مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا۔  حادثے کے وقت پُل پر 500 افراد موجود تھے جو گنجائش سے بہت زیادہ تھے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر عورتیں اور بچے بتائے جاتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ پُل 100 سال پرانا تھا اور دو دن پہلے ہی اسے کھولا گیا تھا۔ مرمت ہونے کی وجہ سے سات مہینے تک یہ کیبل برج بند تھا۔