ہندوستان: 30 منٹ میں حیدرآباد بھاگیہ نگر بن جائے گا، یوگی آدیتیہ ناتھ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i427985-ہندوستان_30_منٹ_میں_حیدرآباد_بھاگیہ_نگر_بن_جائے_گا_یوگی_آدیتیہ_ناتھ
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یووگی آدیتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے 30 منٹ میں حیدرآباد بھاگیہ نگر بن جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: 30 منٹ میں حیدرآباد بھاگیہ نگر بن جائے گا، یوگی آدیتیہ ناتھ

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یووگی آدیتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے 30 منٹ میں حیدرآباد بھاگیہ نگر بن جائے گا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے تلنگانہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد شہر کا نام بدلنے کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھایا۔

ریاست تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں ایک انتخابی جلسے سے اپنے خطاب میں یوگی آدیتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے 30 منٹ کے اندر حیدرآباد شہر کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کر دیا جائے گا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تلنگانہ کے سبھی رام بھکتوں کے لئے ایک تحفہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا عمل جاری ہے اور 4 ریاستوں مدھیہ پردیش، میزورم، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں انتخابات ہوچکے ہیں۔ صرف ریاست تلنگانہ میں انتخابات ہونے باقی ہیں جو 30 نومبر کو انجام پائیں گے۔ پانچوں ریاستوں میں 3 دسمبر کو ایک ساتھ ووٹوں کی گنتی ہوگی۔