اعلی سول اور فوجی حکام کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں، دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی شام ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ ، دشمن کا منصوبہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو طاقتور نہ بننے دیا جائے یا کم سے کم اس کی ترقی و پیشرفت کو روک دیا جائے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اعلی حکام کو چاہیے کہ جہاں تک ممکن ہو ایران کی طاقت اور توانائی میں اضافہ کریں اور ایران کے عوام کے آرام اور آسائش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ ماہ رمضان کی مناسبت سے ، ایران کی پارلیمنٹ، حکومت اور عدلیہ کے حکام اور دیگر اعلی سول اور فوجی عہدیداروں نے ، منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے ۔
اس خبر کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد قارئین کے لیے جاری کردی جائیں گی۔