ایران کی جانب سے سعودی عرب میں خودکش حملوں کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i235069-ایران_کی_جانب_سے_سعودی_عرب_میں_خودکش_حملوں_کی_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۳:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے سعودی عرب میں خودکش حملوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کے روز ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی بار اعلان کیا ہے دہشت گردی ہر شکل میں اور دنیا کے کسی بھی حصے میں قابل مذمت ہے اور تمام ملکوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ اس کے سرچشموں، اسباب اور عوامل کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ آج علاقے میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے اور اس کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی اجماع اور اتحاد و یکجہتی کے سوا اس کی کوئی اور راہ حل نہیں ہے۔