ایران: یورپی سفارتکاروں کی گرفتاری سے متعلق خبر کی تردید
اسلامی جمہوریہ ایران نے دو یورپی سفارتکاروں کی گرفتاری سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں یورپی ملکوں کے دو سفارتکاروں کی گرفتاری کی خبر کی تردید کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ کے ایک سینئر افسر نے ایران کے ایک مغربی صوبے کی طرف جانے والے دو یورپی سفارتکاروں کی گرفتاری سے متعلق خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ دونوں سفارتکاروں کو ہرگزگرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے اس سینئر افسر نے بتایا کہ یہ دونوں سفارتکار پیشگی اطلاع اور ہماہنگی سے ایران کے مغربی علاقے کے سفر پر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان سفارتکاروں کی گاڑی کو محض کاغذات جانچنے کی غرض سے روکا گیا تھا اور تصدیق کے بعد دونوں سفارتکاروں نے معمول کے مطابق اپنا سفر جاری رکھا۔