سراوان میں دو دہشت گرد گرفتار
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
صوبہ سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ان دونوں دہشت گردوں کو کسی طرح کی دہشت گردانہ کارروائی انجام دینے سے پہلے ہی سراوان شہر کے کلہ گان علاقے میں ایک برق رفتار کے دوران گرفتارکرلیا گیا- ان دہشت گردوں کوگرفتار کرلئے جانے کے بعد معلوم ہوا کہ بنیادی طور پر ان کا تعلق پاکستان سے ہے جو اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کے دشمن دہشت گرد گروہ سے وابستہ ہیں - سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دہشت گرد ایران میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے اور ملک میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کے لئے ایران میں داخل ہوئے تھے- ان دہشت گردوں کے روپوش ہونے کی جگہ پر چھاپہ مارنے کے بعد سپاہ کے جوانوں نے وہاں سے دو بم برآمد کئے جنھیں یہ عناصر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں استعمال کرنے والے تھے - صوبہ سیستان و بلوچستان کی سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ ان دہشت گردوں نے ابتدائی باز پرس کے دوران اپنے ناپاک عزائم کا اعتراف کرلیا ہے جس کی تفصیل بعد میں عوام کے سامنے پیش کی جائے گی -