اسلامی جمہوریہ ایران لوزان اجلاس میں شریک نہیں ہو گا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i253252-اسلامی_جمہوریہ_ایران_لوزان_اجلاس_میں_شریک_نہیں_ہو_گا
اسلامی جمہوریہ ایران لوزان میں ہونے والے پانچ رکنی اجلاس میں کسی بھی سطح پر شریک نہیں ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران لوزان اجلاس میں شریک نہیں ہو گا

اسلامی جمہوریہ ایران لوزان میں ہونے والے پانچ رکنی اجلاس میں کسی بھی سطح پر شریک نہیں ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران، سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے  پانچ رکنی اجلاس میں حصہ نہیں لے گا۔

بعض ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے ایران کی لوزان اجلاس میں شرکت کرنے کی خبریں شائع کی تھیں تاہم ایران نے سختی سے تردید کرتے ہوئے شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ خبروں میں دعوی کیا گیا تھا کہ لوزان اجلاس  میں روس، امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ ایران بھی شریک ہوگا۔

تہران میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران لوزان اجلاس میں کسی بھی سطح پر شریک نہیں ہوگا۔