اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک طاقتور ملک ہے: سربراہ برّی فوج
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i253360-اسلامی_جمہوریہ_ایران_خطے_کا_ایک_طاقتور_ملک_ہے_سربراہ_برّی_فوج
برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک طاقتور ملک ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک طاقتور ملک ہے: سربراہ برّی فوج

برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک طاقتور ملک ہے۔

 برّی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برّی فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافے کی غرض سے سریع الحرکت فوجی  دستہ بھی قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی کی ایئر کور نے اپنے ہیلی کاپٹروں میں نائٹ ویژن کیمرے نصب کردیئے ہیں، جبکہ انہیں گائیڈڈ میزائیلوں سے بھی لیس کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اعلی افسروں اور کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔