دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانے پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i278698-دشمنوں_کی_سازش_کو_ناکام_بنانے_پر_رہبرانقلاب_اسلامی_کی_تاکید
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف دشمنوں کی سازش کی بابت خبردار کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ دشمنوں کا مقصد، اسلامی جمہوری نظام کو نابود کرنا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانے پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف دشمنوں کی سازش کی بابت خبردار کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ دشمنوں کا مقصد، اسلامی جمہوری نظام کو نابود کرنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی  آیت اللہ  العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کو اعلی حکومتی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی نظام کے خبیث دشمنوں کے محاذ کا مقصد اسلامی جمہوری نظام کو نابود کرنا یا اندر سے اس کو کھوکھلا کرنا ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوری نظام کی تشکیل اور اس کی حفاظت کے لئے دی گئیں عظیم قربانیوں اور فداکاریوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی نظام کو کمزور کرنے پر مبنی دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے، کی جانی جانے والی ہر کوشش اور جد وجہد درحقیقت بارگاہ الہی سے تقرب ہے-

آپ نے فرمایا کہ پیغمبران الہی (ع) کی خالصانہ جد وجہد کا مقصد اسلامی نظام کی تشکیل اور حق کا قیام  تھا-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی نظام میں اسلامی احکامات اور اسلامی طرز زندگی کو ہی رائج ہونا چاہئے اور سبھی شعبہ ہائے زندگی میں معاشرے کی تہذیب و ثقافت قرآنی تعلیمات پر استوار ہونی چاہئے۔