ایران کی چابہار بندرگاہ کی اہمیت پر ہندوستان کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i285114-ایران_کی_چابہار_بندرگاہ_کی_اہمیت_پر_ہندوستان_کی_تاکید
ہندوستان کی بھارت شکتی ویب سائٹ نے جنوبی ایران میں واقع چابہار بندرگاہ کی اسٹریٹیجک پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بندرگاہ پورے علاقے کی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کی چابہار بندرگاہ کی اہمیت پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کی بھارت شکتی ویب سائٹ نے جنوبی ایران میں واقع چابہار بندرگاہ کی اسٹریٹیجک پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بندرگاہ پورے علاقے کی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہے۔

بھارت شکتی ویب سائٹ کے مطابق ایران کی چابہار بندرگاہ سے شمال جنوب کوریڈور میں نئی جان پیدا ہوئی ہے جس سے علاقے کے ملکوں کی اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

اس ویب سائٹ نے ہندوستان کے لئے چابہار بندرگاہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی یہ بندرگاہ، پاکستان کو عبور کئے بغیر وسطی ایشیا تک ہندوستان کی دسترسی کو آسان بنا رہی ہے اور یہ علاقے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے مقابلے میں ہندوستان کے لئے اہم ذریعہ ثابت ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ چابہار بندرگاہ سے متعلق سمجھوتے پر تقریبا دو برس قبل  تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے دستخط کئے تھے۔