پریس ٹی وی کے شہید فوٹوگرافر کی تدفین
Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
کابل کے خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایران کے عالمی نیوز چینل پریس ٹی وی کے مقامی کیمرہ مین حبیب اللہ حسین زادہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
حبیب اللہ حسین زادے بدھ کے روز کابل کے سفارتی علاقے میں واقع اپنے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہوگئے تھے تاہم ان کی لاش نہیں مل سکی تھی۔
حسین زادہ کے اہل خانہ نے گزشتہ روز اسپتال میں ان کی لاش کی شناخت کی تھی۔ حسین زادہ کو کابل کے معروف چہل دختران نامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔
وہ افغانستان میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے پریس ٹی وی کے دوسرے کیمرہ مین ہیں۔
ٹیگس