Jul ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی پولیس کے تجربات سے دنیا فائدہ اٹھاتی ہے، سربراہ انٹرپول

انٹرپول کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ دنیا کے ایک سو نوے ممالک ایرانی پولیس کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹرپول کے جنرل سیکریٹری یورگن اسٹوک نے تہران میں انٹرپول کے ورکینگ گروپ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی پولیس کی انٹیلی جینس معلومات کو انتہائی مفید قرار دیا ہے۔انہوں نے ایرانی پولیس کی زبردست صلاحیتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ سائیبر کرائم کا مقابلہ میں ایرانی پولیس کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں۔انٹروپول کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ یرانی پولیس سائیبر کرائم کا پتہ لگانے کے لئے جدید ترین وسائل سے لیس ہے۔
یورگن اسٹوک نے کہا کہ انٹرپول اور رکن ممالک کے ساتھ ایران کی پولیس فورس کا انفارمیشن تبادلہ اور تعاون بہت اچھا رہا ہے۔ انٹرپول کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی پولیس کا شمار انٹرپول کے مقاصد کو اسٹریٹیجک بنانے والی پولیس فورس میں ہوتا ہے۔

ٹیگس