صدرمملکت حسن روحانی کے صدارتی حکم کی توثیق کی تقریب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i292728-صدرمملکت_حسن_روحانی_کے_صدارتی_حکم_کی_توثیق_کی_تقریب
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، مجریہ ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان ، غیر ملکی مہمانوں، غیر ملکی سفراء اور اعلی سول و فوجی حکام کی موجودگی میں ایران کے بارہویں صدر حسن روحانی کے صدارتی حکم کی توثیق کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • صدرمملکت حسن روحانی کے صدارتی حکم کی توثیق کی تقریب

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، مجریہ ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان ، غیر ملکی مہمانوں، غیر ملکی سفراء اور اعلی سول و فوجی حکام کی موجودگی میں ایران کے بارہویں صدر حسن روحانی کے صدارتی حکم کی توثیق کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب کے آغاز میں ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کے روز ایک خصوصی تقریب کے دوران 12ویں صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کے ووٹ اور منتخب نمائندے کی توثیق کرتے ہوئے ڈاکٹرحسن روحانی کو بحیثیت 12ویں صدر مملکت، دستخط شدہ صدارتی حکم نامہ دے دیا۔

سپریم لیڈر کی جانب سے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو صدارتی حکم نامہ پیش کرنے سے پہلے سپریم لیڈر آفس کے سربراہ علامہ محمدی گلپایگانی نے حکم نامے کو شرکا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے توثیق نامے کی قرات کی۔ جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے حضرت امام رضا (ع) کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پرایک بہترین دن کو ہماری بارہویں حکومت کے آغاز کا دن قرار دیا۔

حکمنامہ کی قرائت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای حاضرین سے خطاب فرمائیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریر کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔