مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا ذریعہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i293200-مذاکرات_ہی_تنازعات_کے_حل_کا_ذریعہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے گزشتہ روز تہران میں عالمی بین الپارلیمانی یونین کے صدر صابر حسین چودھری کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا ذریعہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے گزشتہ روز تہران میں عالمی بین الپارلیمانی یونین کے صدر صابر حسین چودھری کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

علی لاریجانی نے شام اور یمن میں جنگوں کو بے فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی مسائل اور تنازعات کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اکثر ممالک کے بحرانوں کی وجہ اقتصادی اور بدامنی مسائل ہیں جو دنیا کی بد امنی کا باعث بن گیا ہے  جوتمام ممالک کے مستحکم عزم اور ارادے کے ساتھ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی بین الپارلیمانی یونین کے ایک رکن کے طور پر مسائل اور بحرانوں کے حل میں مدد کرنی چاہیئے.

صابر چودھری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس یونین کے ایک اہم اور موثر رکن ہے اور یہ ملک اپنی کوششوں کے ساتھ موجودہ بحرانوں کے حل میں مدد کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام اور یمن کی صورتحال بہت ہی تشویشناک ہے اوران ممالک میں جنگ بندی کے لئے جلد سے مذاکرات کے حل کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کی اصلی وجہ دہشتگردی ہے۔