اقوام متحدہ سے روہنگیا مسلمانوں پر توجہ دینے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i296543-اقوام_متحدہ_سے_روہنگیا_مسلمانوں_پر_توجہ_دینے_کا_مطالبہ
تہران کی شریف ٹیکنیکل یونیوسٹی کے پروفیسروں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط بھیج کر روہنگیا مسلمانوں کے مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ سے روہنگیا مسلمانوں پر توجہ دینے کا مطالبہ

تہران کی شریف ٹیکنیکل یونیوسٹی کے پروفیسروں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط بھیج کر روہنگیا مسلمانوں کے مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شریف ٹیکنیکل یونیورسٹی کے چھیانوے اساتذہ اور پروفیسروں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے خط میں روہنگیا مسلمانوں پر فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے جرائم، حملوں اور ان کے تلخ پہلؤوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ منظم نسلی صفائی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے سوا کچھ نہیں ہے-  تہران کی شریف ٹیکنیکل یونیورسٹی کے پروفیسروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ ، عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس وحشتناک صورت حال کو جلد سے جلد رکوائے گی اور میانمار کی مسلم برادری کے مسائل و مشکلات کو کم کرائے گی- شریف ٹیکنیکل یونیورسٹی کے پروفیسروں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ دربدر بھٹکنے والے روہنگیا مسلمانوں کو انسانی ہمدردی کی امداد پہنچانے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں اور پابندیوں کو بھی فورا منسوخ کرائے-