رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بعض قیدیوں کو معافی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i296671-رہبر_انقلاب_اسلامی_کی_جانب_سے_بعض_قیدیوں_کو_معافی
رہبرانقلاب اسلامی نے عیدالاضحی اور عیدغدیر کی مناسبت سے بعض قیدیوں کو معاف اور بعض کی سزاؤں میں کمی کا اعلان فرمایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بعض قیدیوں کو معافی

رہبرانقلاب اسلامی نے عیدالاضحی اور عیدغدیر کی مناسبت سے بعض قیدیوں کو معاف اور بعض کی سزاؤں میں کمی کا اعلان فرمایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کے پرمسرت موقعے پر ملک کے جیلوں میں قید بعض قیدیوں کو معاف اور ب‏عض کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے عیدالاضحی کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ 1 ہزار1 سو 66 قیدیوں کی سزائیں معاف یا ان میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "آملی لاریجانی" نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے قیدیوں کی فہرست بھیجی تھی جس کو رہبرانقلاب اسلامی نے منظور کرلیا۔