تہران میں اسلامی ہیومن سائنس سے متعلق کانفرنس کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i301940-تہران_میں_اسلامی_ہیومن_سائنس_سے_متعلق_کانفرنس_کا_آغاز
اسلامی آرٹ کے شعبے میں مسائل و مشکلات کا جائزہ لینے کے مقصد سے ملکی و غیر ملکی مفکرین کی شرکت سے چوتھی بین الاقوامی ہیومن سائنس کانفرنس کا تہران میں منگل کے روز آغاز ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • تہران میں اسلامی ہیومن سائنس سے متعلق کانفرنس کا آغاز

اسلامی آرٹ کے شعبے میں مسائل و مشکلات کا جائزہ لینے کے مقصد سے ملکی و غیر ملکی مفکرین کی شرکت سے چوتھی بین الاقوامی ہیومن سائنس کانفرنس کا تہران میں منگل کے روز آغاز ہو گیا۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوتھی کانفرنس کی پالیسی ساز کونسل کے چیئرمین حجت الاسلام رضا غلامی نے کہا کہ تہران میں منعقدہ اس کانفرنس کا ایسی حالت میں آغاز ہو رہا ہے کہ غلط افکار کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے دنیا کے حالات اب بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسلامی ہیومن سائنس کے شعبے کا ایک مسئلہ عملی میدان میں اسلامی آرٹ کی راہ ہموار کرنا ہے۔حجت الاسلام رضا غلامی نے کہا کہ یہ کانفرنس، اسلامی ہیومن سائنس کے بارے میں گفتگو کے عمل میں توسیع اور علمی مراکز میں نیا علمی ماحول پیدا کرنے کے علاوہ اسلامی آرٹ کے شعبے میں تحقیقات کے عمل کو صحیح سمت میں لانے اور اس سلسلے میں راہ ہموار کئے جانے کی کوششوں کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل کو شروع ہوئی ہے جبکہ اس کانفرنس کی دوسرے دن کی کارروائی ایک دن کے وقفے سے جمعرات کے روز قم میں ایران کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کی شرکت سے انجام پائے گی۔