ایران اور روس کی مسلح افواج کے سربواہوں کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i303791-ایران_اور_روس_کی_مسلح_افواج_کے_سربواہوں_کی_ملاقات
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے منگل کے روز سوچی میں روس کی مسلح افواج کے سربراہ مالری گراسیموف سے ملاقات اور شام نیز مختلف دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کی مسلح افواج کے سربواہوں کی ملاقات

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے منگل کے روز سوچی میں روس کی مسلح افواج کے سربراہ مالری گراسیموف سے ملاقات اور شام نیز مختلف دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ فریقین کے درمیان یہ ملاقات ایرانی مسلح افواج کے سربراہ  اور روس و ترکی کی مسلح افواج کے سربراہوں  کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ملاقات کے بعد ہوئی۔  میجر جنرل محمد باقری ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کے روز ایک اعلی سطحی فوجی وفد کے ہمراہ سوچی پہنچے۔