عالمی وحدت اسلامی کانفرنس، عالم اسلام کے اتحاد کی علامت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i305005-عالمی_وحدت_اسلامی_کانفرنس_عالم_اسلام_کے_اتحاد_کی_علامت
عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو عالم اسلام کے اتحاد کی علامت قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • عالمی وحدت اسلامی کانفرنس، عالم اسلام کے اتحاد کی علامت

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو عالم اسلام کے اتحاد کی علامت قرار دیا ہے۔

 اتحاد امت اور نئی اسلامی تہذب کے تقاضوں کے زیر عنوان اکّتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس پانچ سے سات دسمبر کو تہران میں منعقد ہوگی۔

آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے قرآن ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دراصل مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے اور انہیں آپس میں لڑانے کی کوششوں کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کی غرض سے منعقد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس فرقہ واریت کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی  فورم کے سربراہ نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد عالم اسلام میں اتحاد کی ترویج اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کا سبب بنتا ہے۔آیت اللہ محسن اراکی نے مزید بتایا کہ اس سال ہونے والی وحدت اسلامی کانفرنس میں دنیا کے ترانوے ملکوں کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں جو خطے میں تکفیریوں کے مقابلے میں مزاحمتی قوتوں کی کامیابی کا خیر مقدم کیے جانے کا ثبوت ہے۔