امریکا ہی افغانستان اور علاقے کی مشکلات کی جڑ ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i307951-امریکا_ہی_افغانستان_اور_علاقے_کی_مشکلات_کی_جڑ_ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان اور علاقے کی تمام مشکلات کی جڑ ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکا ہی افغانستان اور علاقے کی مشکلات کی جڑ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان اور علاقے کی تمام مشکلات کی جڑ ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کو اسلام آباد میں افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالروؤف ابراہیمی سے ملاقات میں کابل کے سلسلے میں امریکا کی نئی اسٹریٹیجی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اور علاقے کی مشکلات کی جڑ، امریکی پالیسیاں ہیں-

انہوں نے علاقے میں دہشت گردوں کے لئے امریکا کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی اور بحران جاری رہنا صرف امریکا کے نفع میں ہے اور اس کے نتیجے میں امریکا کے ہتھیار فروخت ہو رہے ہیں-

افغان  پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالروؤف نے بھی اس ملاقات میں افغانستان میں داعش دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں علاقے کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ افغان پناہ گزینوں کے لئے ابھی وطن واپس لوٹنے کے حالات فراہم نہیں ہوئے ہیں-