سعودی اتحاد کی جارحیت کی شدید مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i308157-سعودی_اتحاد_کی_جارحیت_کی_شدید_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت اور حملوں کی کہ جن میں بڑے پیمانے یمن کے بچوں اور عورتوں کی شہادت واقع ہوئی ہے شدید مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کی جارحیت کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت اور حملوں کی کہ جن میں بڑے پیمانے یمن کے بچوں اور عورتوں کی شہادت واقع ہوئی ہے شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جب میدان جنگ میں شکست ہوتی ہے تو وہ یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباریوں کا نشانہ بناتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے نہتے شہریوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت اس کی بزدلی کی علامت ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے خلاف سعودی عرب کے حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے امریکی ہتھیاروں کے ساتھ یمن کے خلاف جارحیت پر دنیا میں انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی حیرت انگیز ہے.بہرام قاسمی نے منگل کے روز یمنی شہر تعز کے بازار پر سعودی عرب کی،  فضائی جارحیت کے نتیجے میں سو سے سے زائد نہتے شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروہوں نے سعودی اتحاد پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن کے مختلف علاقوں میں رہائشی مکانات اور اسپتالوں نیز بازاروں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔دریں اثنا گذشتہ دو دنوں کے دوران انجام پانے والی سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوجیوں نے شمالی یمن میں واقع میدی کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ یمنی فوج نے صرواح کے علاقے المشجح میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ایک گاڑی کو میزائل حملے کا بھی نشانہ بنایا جس میں گاڑی میں موجود تمام فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔العالم کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعاء میں یمن کے مستعفی ہونے والی حکومت کے حامی تین کمانڈروں سمیت سعودی اتحاد کے پچّیس فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔یمنی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ نے منگل کو عیدہ کے علاقے میں منصور ہادی اور الاصلاح جماعت کے حامیوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے پچّیس سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کردیا تھایمن کے صوبے الحدیدہ کے اہم شہر الخوخہ میں یمن کی فوج اور انصاراللہ کے اثر و نفوذ اور سعودی جارحین کے محاصرے کے بعد وہاں شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔سعودی عرب نے امریکہ، امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر جارحیت کی اور اس ملک کا محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔