ایران کے صدراور ہندوستانی وزیراعظم کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i314459-ایران_کے_صدراور_ہندوستانی_وزیراعظم_کی_ملاقات
ایران کے صدر اور ہندوستان کی وزیر خارجہ کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد اس وقت ایران کے صدر اور ہندوستان کے وزیر اعظم کے مابین ملاقات ہو رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کے صدراور ہندوستانی وزیراعظم کی ملاقات

ایران کے صدر اور ہندوستان کی وزیر خارجہ کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد اس وقت ایران کے صدر اور ہندوستان کے وزیر اعظم کے مابین ملاقات ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر دہلی پنہچ گئے ہیں جہاں انھوں نے آج ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی سے دوطرفہ تعلقات علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغازبھی ہوچکا ہے۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ملاقات کی تھی۔

صدر روحانی اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔