ہمسایہ ممالک اور دنیا کے ساتھ تعلقات ایران کی اصولی پالیسی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i320012-ہمسایہ_ممالک_اور_دنیا_کے_ساتھ_تعلقات_ایران_کی_اصولی_پالیسی
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ہمسایہ اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعمیری تعلقات اور تعاون ایران کی اصولی پالیسی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ممالک اور دنیا کے ساتھ تعلقات ایران کی اصولی پالیسی

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ہمسایہ اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعمیری تعلقات اور تعاون ایران کی اصولی پالیسی ہے

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو وزرا، گورنروں اور اعلی حکام سے ملاقات میں کہا کہ ہمسایہ ممالک اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات سے بلاشبہہ ایران کو زیادہ فائدہ پہنچے گا اور ہم اس پالیسی کو رواں سال میں جو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال ہے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے -

واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے رواں ایرانی سال کو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال قراردیا ہے - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ معاشرے میں جنب و جوش پیدا کرنا اور صنعت و پیداواری شعبوں کی تقویت کے لئے حالات کو زیادہ سے زیادہ سازگار بنانا سبھی حکومتی عہدیداروں کی ذمہ داری ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت نے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے بہت ہی اہم قدم اٹھائے ہیں اور اس طرح کے اقدامات رواں سال میں اورزیادہ  تیزی کے ساتھ انجام دئے جائیں گے -