صیہونی ایجنٹوں کے ہاتھوں ایرانی سفارتکاروں کے اغوا کے سینتیس سال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i351472-صیہونی_ایجنٹوں_کے_ہاتھوں_ایرانی_سفارتکاروں_کے_اغوا_کے_سینتیس_سال
اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان میں چار ایرانی سفارتکاروں کے اغوا کی برسی کی مناسبت سے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ اقدام کو برسوں گذر جانے کے بعد بھی افسوس کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعویدار اداروں نے اس مجرمانہ اقدام کے بارے میں کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • صیہونی ایجنٹوں کے ہاتھوں ایرانی سفارتکاروں کے اغوا کے سینتیس سال

اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان میں چار ایرانی سفارتکاروں کے اغوا کی برسی کی مناسبت سے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ اقدام کو برسوں گذر جانے کے بعد بھی افسوس کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعویدار اداروں نے اس مجرمانہ اقدام کے بارے میں کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔

پانچ جولائی انیس سو بیاسی کو صیہونی حکومت کے ایجنٹوں نے ایک دہشت گردانہ اقدام کے تحت لبنان میں چار ایرانی سفارتکاروں سید محسن موسوی، احمد متوسلیان، کاظم اخوان اور تقی رستگار مقدم کو اغوا کر لیا تھا-

ایران کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ان اغوا شدہ ایرانی سفارتکاروں کی یاد میں ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ثبوت و شواہد سے ثابت ہے کہ لبنان میں اغوا کئے گئے ان ایرانی سفارتکاروں کو صیہونی حکومت کے حوالے کر دیا گیا جنھیں مقبوضہ فلسطین منتقل کر دیا گیا ہے اور اس وقت وہ اسرائیلی جیلوں میں ہیں-

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انیس سو بیاسی میں لبنان پر صیہونی حکومت کے  غاصبانہ قبضے کے پیش نظر جو امریکا کی حمایت سے انجام پایا تھا، ایران اس دہشت گردانہ اقدام کا ذمہ دار صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو ہی سمجھتا ہے۔