امریکہ کے میزائیل تجربے پر ایران کا اظہار تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i353971-امریکہ_کے_میزائیل_تجربے_پر_ایران_کا_اظہار_تشویش
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے تازہ میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کے میزائیل تجربے پر ایران کا اظہار تشویش

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے تازہ میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔

ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی کا کہنا تھا کہ امریکی میزائل تجربہ نہ صرف عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے بلکہ اس سے دوسرے ملکوں کو سنگین معاشی نقصانات کا بھی سامنا ہوگا۔انہوں نے بین الاقوامی معاہدوں سے امریکا کی علیحدگی اور یکطرفہ امریکی اقدامات سمیت واشنگٹن کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پامالی کی مذمت کی۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں سے امریکا کی علیحدگی اور اس کے عدم استحکام پھیلانے والے اقدام کے حوالے سے مناسب رد عمل کا اظہار کرے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد گزشتہ ہفتے پہلا میزائل تجربہ کیا ہے۔