ایران و پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i355265-ایران_و_پاکستان_کے_درمیان_اسٹریٹیجک_تعلقات_کو_مضبوط_بنانے_پر_تاکید
پاکستان میں ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے دوران مختلف میدانوں میں اسٹریٹیجک تعلقات میں استحکام کا مطالبہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید

پاکستان میں ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے دوران مختلف میدانوں میں اسٹریٹیجک تعلقات میں استحکام کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے سنیچر کو اسلام آباد میں آنلائن پاکستان نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد ثقافتی، اقتصادی ، سیاسی اور مذہبی میدانوں میں مشترکہ مفادات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر  دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھا سکتے ہیں-ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کشمیر کے بارے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات میں شدت کے تعلق سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر طرح کی کشیدگی کو علاقے کے تمام ممالک کے نقصان میں سمجھتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سفارتی طریقوں سے حل کرنا چاہئے۔پاکستان میں ایران کے سفیر نے تہران کے خلاف واشنگٹن کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اور ساتھ ہی گفتگو کی خواہش کے اظہار  کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جانب سے ملت ایران کے سلسلے میں امریکی روش میں تبدیلی کی کوئی مثبت اور قابل اعتماد علامت نہیں دیکھی ہے-