پاکستان کی حکومت اور قوم کے ساتھ ایران کا اظہار ہمدردی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i355485-پاکستان_کی_حکومت_اور_قوم_کے_ساتھ_ایران_کا_اظہار_ہمدردی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں آنے والے زلزلے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت ، عوام اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی حکومت اور قوم کے ساتھ ایران کا اظہار ہمدردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں آنے والے زلزلے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت ، عوام اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بدھ کو ایران کی قوم اور حکومت کی جانب سے پاکستانی قوم ، حکومت اور زلزلہ سے متاثرین  کے ساتھ اظہار ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت جبکہ زخمیوں کے لئے جلد سے جلد شفایابی   کی دعا کی۔در ایں اثنا اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے زلزلہ سےمتاثرین کے لئے امداد روانہ کرنے کے لئے ایران کی   آمادگی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں آنے والے زلزلے میں اب تک سینتیس افراد جاں بحق اور تقریبا پانچ سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔