ایران و افغانستان کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i359890-ایران_و_افغانستان_کے_مابین_سائنس_و_ٹیکنالوجی_کے_فروغ_پر_تاکید
ایران و افغانستان نے مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پرتاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران و افغانستان کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ پر تاکید

ایران و افغانستان نے مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پرتاکید کی ہے۔

ایران کے دورے پر آئے صحت سے متعلق افغانستان کے ایک وفد نے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح کی قیادت میں سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ایک وفد نے گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

اس ایک روزہ نشست میں افغانستان سے 35  جبکہ ایران سے 45 دانشور شریک تھے۔