-
عراقی وزیر خارجہ اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے درمیان ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر تبادلۂ خیال
Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۴عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گيا۔
-
ایران اور عراق کی اقوام کے مستحکم اور تاریخی تعلقات پائیدار تھے اور رہیں گے: صدرِ مملکت پزشکیان
Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۱صدرِ مملکت ڈاکٹر پزشکیان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں، ایران و عراق، کی اقوام کے درمیان مستحکم اور تاریخی تعلقات آج تک پائیدار رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
-
عراقی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے، سید عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۳عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین تہران پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔
-
عراق کے وزیر خارجہ کا مجوزہ دورۂ ایران، وزیر خارجہ کے علاوہ صدر ایران سے بھی ملاقات کا شیڈول
Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۱ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ کا دورۂ ایران طے ہوچکا ہے جس میں وہ ایرانی وزیر خارجہ کے علاوہ صدر ڈاکٹر پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
-
ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کے امن و استحکام کے تحفظ پر زور
Jan ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۰اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لئے ہمہ گیر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
ہندوستان: جموں کشمیر میں ایران کی حمایت میں مظاہرے
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۱ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مختلف شعبہ ہائ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سڑک پر نکل کر ایران مخالف ٹرمپ کی دھمکیوں پر زبردست احتجاج کیا -
-
ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی گفتگو میں علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر تبادلۂ خیال
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۵ایرانی وزیر خارجہ نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال نیز باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
قطر کے وزیر اعظم اور عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ڈاکٹر علی لاریجانی کی ٹیلی فونی گفتگو
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۹ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونی بات چیت میں تازہ ترین علاقائی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
-
ہندوستان کی طرف سے بذریعہ ایران افغانستان کے ساتھ تجارتی رابطہ منقطع ہونے کی تردید
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۵ہندوستان نے بذریعہ ایران، افغانستان کے ساتھ تجارتی رابطہ منقطع کئے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی اور گمراہ کن خبر ہے۔
-
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات: ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانے دعووں کا راگ الاپا
Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۴امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر ایک بار پھر ایران مخالف دعووں کا راگ الاپا ہے تاہم ایران کے ساتھ معاہدے پر بھی زور دیا ہے۔