Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۲:۳۷ Asia/Tehran
  • نیٹو نے دنیا میں جنگ ، تباہی و بدامنی کے سوا کچھ نہیں کیا ہے: وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کے ہاتھوں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے توجیہ میں جاری ہونے والے نیٹو کے بیان کی مذمت کی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیٹو نے حالیہ برسوں کے دوران دنیا اور علاقے میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔سید عباس موسوی نے کہا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے عراق کی قانونی حکومت کے مہمان اور ایران کے ایک اعلی رتبہ فوجی عہدیدار کا دنیا کی حیران و پریشان نگاہوں کے سامنے نٹیو کے ایک سب سے بڑے عہدیدار امریکہ کے غیرعاقلانہ اور دہشتگردانہ اقدام کی توجیہ کرنا عالمی رائے عامہ کا مذاق اڑانا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل کی توجیہ کرنا علاقے و یورپ تک سے اس وحشی و دہشتگرد گروہ کے خطرے کو دور کرنا اور داعش و دہشتگردوں کی نابودی میں اس عظیم کمانڈر کےکردار پر آنکھیں بند کرنا ہے۔  سید عباس موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ علاقے میں اسی وقت امن و سیکورٹی بحال ہوسکتی ہے جب علاقے سے باہر کی بعض قوتوں کی دہشتگردانہ سرگرمیاں ختم ہوجائیں جن میں سے بعض نیٹو کے پرچم تلے فعالیت  کر رہی ہیں اور علاقے کی سیکورٹی علاقے کی حکومتوں کے ذریعے قائم ہو۔