ایرانی وزیر زراعت کا دوره پاکستان
اسلامی جمہوریہ ایران کے زراعت کے وزیر غلام رضا نوری قزلجہ منگل کی صبح اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔
سحرنیوز/پاکستان: ہمارے نامہ نگار کے مطابق منگل کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری قزلجہ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر پاکستان کے نائب وزیر زراعت عالم زیب خان اور اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ان کا استقبال کیا۔ نوری قزلجہ کی قیادت میں اسلام آباد جانے والا ایرانی وفد پاکستان کے وزیر زراعت رانا تنویر حسین اور وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات اور دونوں تجارتی اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔
یاد رہے اس سال اگست میں پاکستان کے زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کے وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھولنے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے ایران کا چار روزہ دوره کیا تھا۔ اس موقع پر ایران اور پاکستان نے زرعی شعبے میں مفاہمت کی 2 یادداشتوں پر دستخط کیے تھے تاکہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان خوراک کے تبادلے کی سطح کو اگلے دو سالوں میں تین ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکے۔