یورپی عہدیدار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i361543-یورپی_عہدیدار_کی_ایرانی_وزیر_خارجہ_سے_ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے تہران میں ملاقات اور باہمی دلچسپی کے سب ہی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • یورپی عہدیدار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے تہران میں ملاقات اور باہمی دلچسپی کے سب ہی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل پیر کی صبح تہران پہنچے اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جوزف بورل اور ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے درمیان ملاقات میں علاقائی اور بین الاقومی مسائل کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
 جوزف بورل نے بعد ازاں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے  بھی ملاقات کی ہے۔ 
 ایران یورپ تعلقات، ایٹمی معاہدہ کی صورتحال، اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف اور ایرانی عہدیداروں کے درمیان ملاقات میں زیر بحث آنے والے معاملات ہیں۔