ایران نے افغانستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i365959-ایران_نے_افغانستان_میں_دہشتگردانہ_حملوں_کی_مذمت_کی
افغانستان میں ایران کے سفارتخانے نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کابل میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران نے افغانستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی

افغانستان میں ایران کے سفارتخانے نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کابل میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی۔

افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کےسفارتخانے نےافغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت اورعوام کابل، لغمان اور ننگرھار میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ ، حکومت اور افغان عوام کے غم میں شریک ہے۔

ایران کے سفارتخانے نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے دہشتگردانہ واقعات میں سخت رد عمل ظاہر کرے۔

واضح رہے کہ آج کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ جبکہ ننگرھار میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں  24 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوئے۔