Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ چورانوے تک پہنچ گئی

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مزید ڈھائی ہزار افراد کے ا‌ضافے جبکہ ایک لاکھ چورانوے ہزار سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی خبر دی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران دو ہزار چھے سو باون نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار پانچ سو پنچانوے افراد کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔ سیما سادات لاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ بتیس ہزار آٹھ سو ترسٹھ تک پہنچ گئی ہے، کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو اڑتالیس افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے اور یوں مرنے والوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار ایک سو چھے تک ہوگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ چورانوے ہزار اٹھانوے مریض اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ دنیا میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ چھبیس ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے پانچ لاکھ انیس ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور کم سے کم ساٹھ لاکھ اڑتالیس ہزار افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ٹیگس