Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے آج اتوار کے روز رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے کمیشن اور کونسلوں کے صدر محمد صالح جوکار کا کہنا ہے کہ آج اتوار کے روز ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے نمائندے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کریں گے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی گیارہویں دور کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ سے خطاب فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے  276 نمائندوں نے 27 مئی 2020 سے اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔

 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس