Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۰ Asia/Tehran
  • سردار حجازی کی رحلت پر قائد انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی عہدیدار سردار حجازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا اور سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

بسم الله الرّحمن الرّحیم

مایہ ناز جنرل سید محمد حجازی رضوان اللہ تعالی علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ سراپا جہاد عمر، فعال فکر، سچے ایمان اور جوش و جذبے سے سرشار دل، پختہ عزم، اسلام و انقلاب کی دائمی خدمت، اس مجاہد فی سبیل اللہ شخصیت کا تعارف ہے۔

مرحوم نے سپاہ پاسداران انقلاب میں عظیم اور دور رس اثرات کے حامل عہدوں پر خدمت انجام دی اور ہمیشہ کامیاب و سرفراز رہے۔ ان کی جدائی واقعی غمناک و اندوہناک ہے۔

مرحوم کی اہلیہ محترمہ، بچوں، خاندان کے دیگر افراد، دوستوں اور رفقائے کار کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کے لئے صبر و تسلی کی دعا کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان سے چلے جانے والے اس برادر عزیز پر رحمت و مغفرت و رضائے الہی کا نزول ہو۔

سید علی خامنہ ای

ٹیگس