آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی ملت کے نو منتخب صدر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i388164-آيت_اللہ_سید_ابراہیم_رئیسی_ملت_کے_نو_منتخب_صدر
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی امیدواروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۱ Asia/Tehran
  • آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی ملت کے نو منتخب صدر

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی امیدواروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدواروں محسن رضائی ، ناصرہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو ملت کا منتخب صدر تسلیم کرتے ہوئے انہيں مبارکباد پیش کی ہے۔

دوسری جانب صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے بھی نئے صدر کا نام لئے بغیر مبارکباد پیش کی ہے،  اب سے ذرا دیر پہلے اپنے ایک خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی کامیابی پر باضابطہ طور سے مبارکباد کا پیغام بعد میں جاری کروں گا۔

مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر محمد قالیباف نے بھی آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہوجانے پر اپنی اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔