ٹوکیو پیرالمپک میں ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i392446-ٹوکیو_پیرالمپک_میں_ایرانی_کھلاڑیوں_کی_کامیابی_کا_سفر_جاری
ٹوکیو پیرالمپک میں ایران کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور ایرانی دستہ تمغوں کی تعداد کے لحاظ سے بارہویں پوزیشن پر آگیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ٹوکیو پیرالمپک میں ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری

ٹوکیو پیرالمپک میں ایران کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور ایرانی دستہ تمغوں کی تعداد کے لحاظ سے بارہویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

جاپان کی میزبانی میں ٹوکیو پیرالمپک دو ہزار بیس کے مقابلے بدستور جاری ہیں۔ ایران اب تک پاورلفٹنگ، جوڈو، لانگ ریس، جیولن تھرو  اور تیرکمان جیسے مقابلوں میں دس سونے کے تمغے حاصل کر چکا ہے۔

ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی دستہ پاورلفٹنگ، لانگ ریس اور تیرکمان کے مقابلوں میں چاندی کے آٹھ تمغے جیت چکا ہے جبکہ پاور لفٹنگ کے ایک اور ایونٹ میں ایران نے کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے۔

ٹوکیو پیرالمپک میں ایران کے تمغوں کی مجموعی تعداد انیس ہو گئی ہے۔