پیرا پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں ایران کا پہلا طلائی تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i396968-پیرا_پاور_لفٹنگ_چیمپین_شپ_میں_ایران_کا_پہلا_طلائی_تمغہ
پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی میں مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی نے ملک کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • پیرا پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں ایران کا پہلا طلائی تمغہ

پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی میں مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی نے ملک کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

جارجیا میں جاری پیرا پاور لفٹنگ چیمپین شپ کے یوتھ مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی سعید اسکندر زادہ نے پہلی کوشش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی جیت درج کر دی ۔
یہ مقابلے پیرس میں ہونے والے پیرالمپک دوہزار چوبیس کے لیے کوالیفائی راؤنڈ شمار ہوتے ہیں۔
ایران چودہ کھلاڑیوں کے ساتھ پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں شریک ہے۔
پیرا پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلے ستائیس نومبر سے جارجیا کے دارالحکومت تبلسی میں شروع ہوئے ہیں اور اٹھارہ دسمبر تک جاری رہیں گے۔