ایرانی فلم گڈ بائے اولمپک کے لیے ایک اور عالمی ایوارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i399458-ایرانی_فلم_گڈ_بائے_اولمپک_کے_لیے_ایک_اور_عالمی_ایوارڈ
مختصر دورانیے کی ایرانی فلم خداحافظ یا گڈبائے اولمپک، سینڈبار فلم فیسٹول کی جانب سے بہترین فلم کا سلور ایواڈ دیا گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم گڈ بائے اولمپک کے لیے ایک اور عالمی ایوارڈ

مختصر دورانیے کی ایرانی فلم خداحافظ یا گڈبائے اولمپک، سینڈبار فلم فیسٹول کی جانب سے بہترین فلم کا سلور ایواڈ دیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہدایت کار مجتبی پور بخش کی فلم خدا حافظ اولمپک کشتی رانی کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ایک لڑکی  کے گرد گھومتی ہے جسے لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آئرلینڈ کے سینڈبار انٹرنیشنل فلم ایوارڈ  کمیٹی کی جانب سے  خدا حافظ  اولمپک کو مختصر دورانیے کی بہترین قرار دیا گیا ہے۔

شمالی آئرلینڈ میں ہونے والا یہ فلم فیسٹیول، دنیا کا آزاد اور معتبر فلمی میلہ شمار ہوتا ہے۔

فلم خدا حافظ اولمپک اس سے پہلے امریکہ، چین، کینیڈا، اٹلی، پرتگال اور ہنگری سمیت دنیا بھر کے متعدد فلمی میلوں میں شامل رہی اور کئی عالمی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔