ایرانی فوج دشمن کی آنکھ کا کانٹا
Jul ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
ایران کی بری فوج اپنی دفاعی اور حربی طاقت اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ دشمن کی آنکھ کا کانٹا بنی ہوئی ہے اور ہمارے جوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے مریوان میں تین سو اٹھائیسویں میکانائزڈ بریگیڈ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بری فوج اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس کے جوانوں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی بری فوج کے جوان رات دن ملک کی سرحدوں کے تحفظ کی خاطر اپنی پوری توانائیاں بروے کار لارہے ہیں۔
بریگیڈ یئر کیومرث حیدری نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر اور انقلابی سپاہی ملک و ملت کے امن و سکون اور آسائش کی خاطرکسی بھی کوشش اور قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔