سامرا کے روضے پر جنرل سلیمانی کی حاضری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i417486-سامرا_کے_روضے_پر_جنرل_سلیمانی_کی_حاضری
سوشل میڈیا پر جنرل قاسم سلیمانی کا وہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سامراء میں امام محمد علی نقی علیہ السلام کے روضے کی غبار روبی کر رہے ہیں۔ 
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran

سوشل میڈیا پر جنرل قاسم سلیمانی کا وہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سامراء میں امام محمد علی نقی علیہ السلام کے روضے کی غبار روبی کر رہے ہیں۔ 

سحر نیوز/ ایران:  بتایا جاتا ہے کہ یہ ان کا آخری ویڈیو تھا جس کے بعد انہیں امریکی دہشت گردی میں شہید کر دیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ  3 جنوری 2020 کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔