شام اور یمن امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کا نشانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i196177-شام_اور_یمن_امریکہ_اور_صیہونی_حکومت_کی_سازشوں_کا_نشانہ
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ شام اور یمن، امریکہ اور صیہونی حکومت کی مذموم سازشوں کا شکار ہوئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۵:۱۹ Asia/Tehran
  • شام اور یمن امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کا نشانہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ شام اور یمن، امریکہ اور صیہونی حکومت کی مذموم سازشوں کا شکار ہوئے ہیں-

شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کی صورت حال، شام پر مسلط کردہ بحران جیسی ہے- انھوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے یمنی عوام کے، استقامت کے محور میں قرار پانے کی وجہ سے صنعا کو مذموم سازشوں کا نشانہ بنایا ہے تاکہ اسے اپنے تسلط سے باہر نکلنے سے روک سکے- محمد البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یمن کا بحران شروع کیا ہے- عوامی تحریک انصار اللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن میں پٹھو عناصر کی سازشیں، عوامی عزم مضبوط ہونے کا باعث بنیں گی- محمد البخیتی نے سیاسی، فوجی اور جنگی میدانوں میں اسٹریٹیجک اقدام کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ یمن میں طاقت کا توازن انصار اللہ کے حق میں تبدیل ہونے کے باوجود، وہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کے موقف پر قائم ہے- محمد البخیتی نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں تیزی آنے اور اس ملک کے بحران کے سیاسی حل کی پیچیدگی کے بارے میں کہا کہ چونکہ سازشی عناصر بالخصوص سعودی حکام، یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہے ہیں اس لئے وہ، ان کی قانونی حیثیت ثابت کرنے کے لئے ہر طرح کی سازش کر رہے ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب اور کچھ دیگر ممالک، ایک سو تیس سے، زیادہ دنوں سے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملہ کر رہے ہیں- ان حملوں میں یمن کی بنیادی و اقتصادی تنصیبات تباہ اور ہزاروں کی تعداد میں عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں-