یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حملہ، سعودی عرب پر امریکی تنقید
Aug ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
حکومت امریکا نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حملے کی وجہ سے سعودی عرب پر تنقید کی ہے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حدیدہ بندرگاہ انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی جگہ ہے اس لئے اس پر سعودی عرب کی بمباری پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں- اس بیان میں سعودی عرب کی جارحیت اور اس کے ظالمانہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے- وائٹ ہاؤس نے بیان میں کہا ہے کہ حدیدہ بندرگاہ یمنی عوام کے لئے دوائیں، غذا اور ایندھن کی ترسیل کی جگہ ہے اور اس پر ہونے والی بمباری انسانی معاشرے پر حملہ شمار ہوتی ہے- واضح رہے کہ امریکا سعودی بمباری پر ایسے حالات میں تنقید کر رہا ہے کہ خود اس کا شمار یمن پر ہونے والے حملوں کے حامیوں میں ہوتا ہے- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں حدیدہ پر عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-