یمن: سعودی عرب کے مظالم کے خلاف مظاہرے
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
یمن کے ہزاروں شہریوں نے سعودی عرب کے مظالم جاری رہنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ہزاروں افراد نے پیر کے دن دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم اور جارحیت جاری رہنے کے خلاف جلوس نکالا۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔ یمن کے عوام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے بے گناہ عوام پر سعودی عرب کی جارحیت پر اپنی خاموشی توڑ دے۔ یمن کے علما کی کونسل نے بھی سعودی عرب کے جارحین سے مقابلے کے لئے یمنی فوج اور عوامی فورس کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے البیضا اور ابین صوبوں کے درمیان واقع مکیراس کے علاقے پر پچاس بار بمباری کی ہے۔ دوسری جانب یمن کے ایک فوجی ذریعے نے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے صوبہ تعز کے بعض علاقوں سے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے عناصر اور سعودی عرب کے پٹھوؤں کو مار بھگایا ہے۔ اس ذریعے نے مزید کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکار صوبہ تعز کے عوام کی حمایت و پشت پناہی کے ساتھ دہشت گرد عناصر کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھیں گے۔ اس ذریعے کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر نے اس علاقے کے عوام کو بدترین مظالم کا نشانہ بنایا ہے۔