عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ پرصدر افغانستان کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197170-عام_شہریوں_کی_جانوں_کے_تحفظ_پرصدر_افغانستان_کی_تاکید
افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ، طالبان مخالف حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ نہ بنائے جانے پر خصوصی توجہ دی جائے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • صدر افغانستان اشرف غنی
    صدر افغانستان اشرف غنی

افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ، طالبان مخالف حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ نہ بنائے جانے پر خصوصی توجہ دی جائے

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر کے پریس ڈپارٹمنٹ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر افغانستان اشرف غنی نے افغان نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں اس ملک کے سیکورٹی اداروں کو ہدایات دی ہیں کہ اقوام متحدہ کے نمائںدہ دفتر کے تعاون سے، افغانستان میں عام شہریوں کے جانی نقصانات کی روک تھام کے لئے نیا پروگرام ترتیب دیں-

صدرافغانستان کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی نے کہا کہ محمد اشرف غنی نے افغانستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے سیکورٹی فورسیز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اس مقصد کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہ کریں-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں افغانستان میں رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں عام شہریوں کے جانی نقصان میں اضافے کی خبر دی ہے- اس رپورٹ کے مطابق رواں سال دو ہزار پندرہ کے ابتدائی چھ مہینوں میں سولہ سوعام شہری ہلاک اور تین ہزار تین سو تیس زخمی ہوئے ہیں-