فلسطینیوں نے بلٹ پروف شیشہ تیارکر لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197174-فلسطینیوں_نے_بلٹ_پروف_شیشہ_تیارکر_لیا
فلسطین کے ایک کارخانے نے بلٹ پروف شیشہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • بلٹ پروف شیشہ
    بلٹ پروف شیشہ

فلسطین کے ایک کارخانے نے بلٹ پروف شیشہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے

رپورٹ کے مطابق، غرب اردن کے شہرالخلیل میں بلٹ پروف شیشے کی پیداواراورفلسطینی بازاروں میں اسے فروخت کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

 یہ بلٹ پروف شیشے مختلف قسم کی آزمائشوں سے بھی گزرچکے ہیں اور تمام عالمی معیارات پر پورے اترے ہیں۔

 یہ شیشے وزنی اشیا اور گولی کے مقابلے میں بھی حفاظت کا کام کرسکتے ہیں۔
 فلسطین کے اس کارخانے کے حکام نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹوں اورمشکلات کے باوجود بلٹ پروف شیشہ تیار کر کے فلسطین کی اس ضرورت کو پورا کیا جائے گا-